کراچی میں خاتون کو غیرت کے نام پر بھائی اور شوہر نے قتل کردیا
مقتولہ کے حالات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورنگی عوامی کالونی میں خاتون کو اس کے شوہر اور حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر تیز دھار آلے کے وار سے قتل کردیا، پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: لوگوں کی ایمانداری آزمانے کے لیے چکوال میں دکاندار کے بغیر آموں سے بھری ریڑھی لگادی گئی، پھر نتیجہ کیا نکلا؟
قتل کا واقعہ
ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی کالونی تھانے کے علاقے کورنگی عوامی کالونی نمبر 2 میں واقع گھر میں خاتون کو گردن اور جسم کے مختلف حصوں پر تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔ مقتولہ خاتون کی شناخت 40 سالہ زینت زوجہ غلام قمبر لغاری کے نام سے کی گئی، مقتولہ خاتون کی دو شادیاں تھیں اور مقتولہ کے پہلے شوہر سے تین بچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کمپنیوں میں نیٹ میٹرنگ کی نئی درخواستوں کی رجسٹریشن روکنے کے معاملے پر نیپرا نے سخت نوٹس لے لیا
پولیس کی کارروائی
ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کو اس کے شوہر اور حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر تیز دھار آلے کے پے در پے وار کرکے قتل کیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے قتل میں ملوث اس کے شوہر غلام قمبر لغاری اور حقیقی بھائی مٹھا خان جمالی کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او عوامی کالونی خالد میمن نے بتایا کہ پولیس کو واقعے کی اطلاع مدد گار 15 پر کسی شہری کی جانب سے دی گئی تھی۔
آلۂ قتل کی تلاش
گھر سے آلہ قتل تاحال نہیں ملا ہے، گرفتار ملزمان نے قتل کرنے کے بعد آلہ قتل جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا جسے تلاش کیا جا رہا ہے۔ خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔








