کسانوں پر زرعی ٹیکس، سپیکر پنجاب اسمبلی کا برہمی کا اظہار

پنجاب اسمبلی میں کسانوں پر زرعی ٹیکس کا معاملہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان نے صوبائی حکومت کی جانب سے کسانوں پر زرعی ٹیکس اسمبلی کی منظوری کے بغیر نافذ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں معمولی کمی
سپیکر کا واضح موقف
اجلاس کے دوران سپیکر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کسان پر کتنا ٹیکس عائد ہوگا، یہ فیصلہ کسی دفتر میں بیٹھ کر نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کے مطابق ٹیکس لگانے کا اختیار صرف ایوان کے پاس ہے اور اس سے ہٹ کر کوئی اقدام ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
تحریکِ استحقاق
اس موقع پر رکن اسمبلی ذوالفقار شاہ نے تحریکِ استحقاق پیش کی، جسے سپیکر نے منظور کرتے ہوئے پریولیج کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ کمیٹی معاملے کی تحقیقات کے بعد اپنی سفارشات ایوان میں پیش کرے گی۔