ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
روزگار میں کافی دنوں سے مسلسل مشکلات کا سامنا ہے، آپ بعد نماز مغرب صورة واقعہ پڑھا کریں اور اپنے دل کے معاملات ٹھیک کرنا بے حد ضروری ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برفیلی ہوا جسم کو چھری کی طرح کاٹ رہی تھی، شکار کی تھرل میں سردی کا احساس ذرا کم ہی تھا، ہلکی ہلکی دھند، رات کا پہلا پہر ہر طرف سناٹا، 2 ہی آوازیں تھیں
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو اس وقت مالی معاملات کی طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ فضول کاموں میں اپنے وقت کو ضائع مت کریں اور اندرون خانہ سازشیوں سے دور رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دریائی گھوڑے نے اپنے مالک کو ہلاک کر کے خطرناک فطرت ظاہر کر دی
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کسی بھی معاملے کو لے کر زیادہ پریشان نہ ہوں، میرے اللہ نے چاہا تو آج جو بھی ہے اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور ایک اہم سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کے دفاتر کو بڑھانے سے شناختی کار کی فیس بڑھانا ہوگی،چیئرمین نادرا کی قائمہ کمیٹی داخلہ کو بریفنگ
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بعض افراد کو قانونی معاملات سے نجات ملے گی اور جن سے مخالفت کا سامنا تھا، وہ اللہ کا نام لے کر خودبخود پیچھے ہٹ جائیں تو ان کے لئے بہتر ہے۔ ابھی مسئلہ ٹھیک نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جس طرف کے حالات کا سامنا ہے، اس میں ذرا سا بھی رسک لینے کی ضرورت نہیں ہے اور پریشان نہ ہوں۔ جو نصیب میں ہے، وہ میرے اللہ نے چاہا تو آپ کو مل کر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او: بھارتی وزیر دفاع کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ دیکھ کر تلملا گئے، دستخط سے انکار
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کوئی کسی کا نہیں ہے، سب مطلب کے رشتے بن گئے ہیں اور آپ ان میں پھنس چکے ہیں۔ آج خود کو باہر نکالنے کا بہترین موقع ہے، اب خود کو سازش کرنے والوں سے دور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار900روپے کی کمی
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اپنی غلطیاں درست کریں، پہلے ہی حالات بہت خراب ہو چکے ہیں، آپ مزید مسئلے بڑھا رہے ہیں۔ اس وقت فوری اصلاح کی ضرورت ہے، دیر مت لگائیں۔
یہ بھی پڑھیں: محمد بن سلمان حج انتظامات کی نگرانی کیلئے منیٰ پہنچ گئے
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن افراد کو گھریلو زندگی میں پریشانیوں کا سامنا ہے، وہ اگر حکمت عملی سے چلیں گے تو اس کو ختم کر سکتے ہیں۔ آج اس حوالے سے ایک اہم موقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بینکر فیصل نبی قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دیا
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو آج پرائی باتیں تنگ کر سکتی ہیں۔ جو وقت گزر گیا، وہ تو لوٹ کر نہیں آ سکتا، اب زندگی کو نئے انداز سے شروع کرنے کا وقت ہے، آج ابتداء کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میں پاکستان کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے: امریکی اعلیٰ عہدیدار ایرک مائیر
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اس وقت مالی طور پر بہتری ملنے کا امکان ہے اور جس طرف امید لگا رکھی ہے، وہ پوری ہو سکتی ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کی تلاش میں تھے، وہ کامیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فکر نہیں کرنی میں آپ کے ساتھ ہوں: وزیراعلیٰ کی شہباز پور فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی میں متاثرین سے گفتگو
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک بڑی مشکل سے نجات مل رہی ہے، آپ کو اب سنبھل کر چلنا ہے اور کوشش کرنی ہے کہ ان تمام باتوں سے دور رہا جا سکے، جن میں تھوڑا سا بھی خطرہ موجود ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اب آپ کو اپنے معاملات میں خاطر خواہ بہتری محسوس ہو گی۔ آپ پہلے کافی دنوں سے جن مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے، ایک خبر سب کچھ ٹھیک کر دے گی ان شاءاللہ۔