میچ ریفری کا تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان اپنے موقف پر قائم، آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا
ایشیا کپ میں میچ ریفری تنازع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ میں میچ ریفری تنازع اینڈی پائی کرافٹ کا انکار زبردست بڑھتا جا رہا ہے اور پاکستان کے سخت مؤقف کے سبب آئی سی سی کے پاس متنازع میچ ریفری کو ہٹانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں بھائی نے بڑی بہن کو غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا
پی سی بی کا خط
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو میچ ریفری تبدیل کرنے کا مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر دوبارہ خط لکھا۔ جوابی خط میں بھی پی سی بی نے سخت مؤقف اختیار کیا اور میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
پاکستان کا بائیکاٹ کا امکان
ذرائع نے بتایا کہ جوابی خط میں پاکستان نے اینڈی پائی کرافٹ کی نگرانی میں کرائے جانے والے میچ میں کھیلنے سے انکار کیا اور مطالبے کے تسلیم نہ ہونے کی صورت میں بائیکاٹ کے مؤقف پر قائم رہنے کا عندیہ دیا۔ پاکستان نے متنازع امپائر کے خلاف آئی سی سی کی انکوائری کو بھی ایک رسمی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری کے لیے تمام پہلوؤں کا نہ جائزہ لیا گیا نہ متعلقہ لوگوں سے رابطہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صاحب، میں نے آپ کے کہنے پر شاہد لُنڈ کو مار دیا ہے!
آئی سی سی کی مشکلات
ذرائع کے مطابق پاکستان نے تمام تر تحفظات ختم ہونے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ تمام تحفظات دور ہونے اور مطالبہ تسلیم کرنے کے باضابطہ اعلان کے بعد کھیلنے کے لیے رضامند ہو گا۔ پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے اور میچ ریفری کے حوالے سے جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
آگے کا راستہ
ذرائع کے مطابق پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کے پاس امپائر کو پاکستانی میچز سے ہٹانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔








