وزیراعظم شہبازشریف کے سہ ملکی دورے کا آغاز، پہلے مرحلے میں سعودی عرب روانہ

وزیراعظم شہباز شریف کا سہ ملکی دورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے سہ ملکی دورے کا آغاز کر دیا۔ پہلے مرحلے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان
سعودی عرب میں ملاقاتیں
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ریاض پہنچیں گے، جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سینئر وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات شیڈول ہے۔ دونوں رہنماؤں میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا، اور دوطرفہ امور اور تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ٹریفک حادثے میں ملوث ویگو جے ڈی سی کے سیکرٹری جنرل ظفر عباس کے نام پر رجسٹرڈ نکلی
برطانیہ اور امریکا کا دورہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد برطانیہ روانہ ہوں گے۔ وہاں وزیراعظم کی برطانوی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکا جانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے۔ وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، اور ان کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہوگا۔
فلسطینی مسئلے پر کانفرنس
وزیراعظم شہباز شریف کی 22 ستمبر کو فلسطین سے متعلق دو ریاستی حل کی سربراہ کانفرنس میں شرکت بھی متوقع ہے۔