دنیا کے امیر ترین شخص لیری ایلیسن نے اپنی عمر سے ۴۷ برس چھوٹی خاتون سے پانچویں شادی رچالی
لیری ایلیسن کی پانچویں شادی
واشنگٹن (آئی این پی ) گزشتہ ہفتے ایلون مسک کو وقتی طور پر پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے والے اوریکل کمپنی کے شریک بانی لیری ایلیسن نے اپنی عمر سے 47 برس چھوٹی خاتون سے پانچویں شادی رچائی۔
یہ بھی پڑھیں: طلباء کی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی، اب بھارت ہمارا ہر جواب یاد رکھے گا: وزیر تعلیم
دولت کا اندازہ
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ارب پتی انڈیکس کے مطابق اس دوران ایلیسن کی دولت کا تخمینہ 393 ارب ڈالر تھا، جبکہ ایلون مسک کی دولت 385 ارب ڈالر رہی۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی
نئی شادی کی تفصیلات
دلچسپ بات یہ ہے کہ لیری ایلیسن نے 81 سال کی عمر میں 47 سال چھوٹی جولن زو سے شادی کی۔ جولن زو مشی گن یونیورسٹی کی گریجویٹ ہیں اور چینی، انگریزی کے ساتھ ہسپانوی زبان بھی جانتی ہیں۔
ملاقات اور شادی کا وقت
ان کی ملاقات 2018 میں ایک یونیورسٹی ایونٹ کے دوران ہوئی، اور نومبر 2024 میں وہ رسمی طور پر 'لیری کی بیوی' کے طور پر متعارف ہو چکی ہیں۔ یہ لیری ایلیسن کی پانچویں شادی ہے، اور پہلے چار شادیاں زیادہ عرصہ تک نہیں چل سکیں، تاہم ان کے ایک سابقہ اہلیہ سے دو بچے بھی ہیں۔








