ایم پی اے گل ابراہیم کی گاڑی کھائی میں گرگئی
حالیہ حادثہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع اپردیر میں ایم پی اے گل ابراہیم کی گاڑی کھائی میں گر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ بتا دیں فل کورٹ کا آرڈر کون کرے گا، فل کورٹ کون بنائے گا؟ جسٹس جمال مندوخیل کا وکیل اکرم شیخ سے استفسار
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی گل ابراہیم 5 ساتھیوں سمیت زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں کی حالت
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔








