اداکارہ عائشہ عمر کے شو لازوال عشق پر عوامی اعتراضات، پیمرا کا ردعمل
PEMRA کا عائشہ عمر کے شو پر بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (PEMRA) نے عائشہ عمر کے اردو ریئلٹی ڈیٹنگ شو لازوال عشق کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر باضابطہ وضاحت جاری کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آنے پر سامان کا زیادہ ہونا، پی آئی اے کے افسر کا حیرت انگیز بیان۔۔” ڈاکٹر ذاکر نائیک کا انکشاف
پیمرا کا وضاحتی بیان
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پیمرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اتھارٹی کو متعدد شکایات موصول ہو رہی ہیں، تاہم یہ پروگرام پیمرا کے دائرہ کار میں نہیں آتا کیونکہ یہ صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا جا رہا ہے۔ پیمرا کے قوانین صرف لائسنس یافتہ ٹی وی چینلز پر لاگو ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راستے بند ، تحریک انصاف نے حکمت عملی بدل لی ، لاہور اور دیگر شہروں میں احتجاج کیسے ریکارڈ کروایا جائے گا ؟اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
ڈیٹنگ شو کی تفصیلات
ڈیٹنگ شو لازوال عشق دراصل ترک ریئلٹی شو عشق آداسی کا نیا ورژن ہے، جس میں چار مرد اور چار خواتین ایک شاندار حویلی میں 100 قسطوں کیلئے ایک ساتھ رہیں گے۔ شو میں دلچسپ مراحل، حیران کن موڑ اور رومانوی مناظر شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے ہاں سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ تھنک ٹینکس نہیں ہیں، جسٹس امین الدین کے سپرٹیکس کیس میں ریمارکس
عائشہ عمر کا منفرد انداز
اداکارہ اور میزبان عائشہ عمر نے حال ہی میں اس شو لازوال عشق کی پرکشش جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ ایک کشتی پر سفید لباس میں دلکش انداز میں نظر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ویسا ہے جیسا آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا، لازوال عشق شروع ہو رہا ہے، ایک حقیقت پر مبنی شو جو محبت تلاش کرنے اور اس کے سفر کے امتحانات و سبق پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے باغ جناح جلسے کے لیے 25 لاکھ روپے فیس جمع کرادی لیکن اجازت سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
سوشل میڈیا پر ردعمل
عائشہ عمر پاکستان کے پہلے ڈیٹنگ شو "لال عشق" کی میزبانی کرنے جارہی ہیں ???? pic.twitter.com/aEshpDARYC
— Ather Salem® (@Atharsaleem01) September 15, 2025
تنقید کا سامنا
واضح رہے کہ ٹیزر جاری ہونے کے بعد لازوال عشق پاکستانی سوشل میڈیا پر تیزی سے ٹرینڈ کرنے لگا، مگر پسندیدگی کے بجائے لوگوں کی تنقید کا نشانہ بنا۔ متعدد صارفین نے شو کے تصور کو مقامی ثقافتی اور مذہبی اقدار کے خلاف قرار دیا، نتیجتاً سینکڑوں شکایات پیمرا میں درج کرائی گئیں۔








