تعلیم اور ٹیکنالوجی میں ترقی کیے بغیر امت اپنا کھویا عظیم ماضی واپس حاصل نہیں کر سکتی: حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کا غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بیان
قدح(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اسلامی ممالک کے حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے بڑی سولر ٹیلی سکوپ سے لی گئی سورج کی تصاویر جاری
اتحاد امت کی اہمیت
ملائیشین اسلامی پارٹی ”پاس“ کی خصوصی دعوت پر 71 ویں سالانہ مرکزی موتمر کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے، امیر جماعت اسلامی پاکستان نے اتحاد امت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ اور نوجوانوں کے وفود کے تبادلے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی رائیونڈ آمد، تبلیغی جماعت کے اکابرین سے ملاقات، ویزا مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
تدریسی و تکنیکی ترقی کی ضرورت
تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کیے بغیر امت اپنا کھویا ہوا عظیم ماضی واپس حاصل نہیں کر سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور دیگر استعماری طاقتیں اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض ہیں، ان قوتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں کمرشلائزیشن سیل کیوں قائم کیا گیا؟ وجہ سامنے آ گئی
کانفرنس کی تفصیلات
جنوبی ایشیاء سمیت دنیا بھر کی مختلف اسلامی تحریکوں کے قائدین، علماء کرام اور پالیسی سازوں کی ایک بڑی تعداد ملائیشیا کی ریاست قدح کے دارالحکومت الورسیتار میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں مدعو تھی۔ مسلم امہ انٹرنیشنل فورم 2025 (MUNIF) کے عنوان کے تحت ہونے والی کانفرنس میں نائب امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش پروفیسر مجیب الرحمٰن اور دیگر کئی راہنماؤں و دانشوروں نے بھی خطاب کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر عطاء الرحمٰن بھی اس کانفرنس میں امیر جماعت کے ساتھ موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ: اسلحے کی نمائش پر پولیس و رینجرز کو گرفتاری کا اختیار مل گیا
عبدالہادی اواغ سے ملاقات
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے ملائیشین اسلامک پارٹی کے قائد عبدالہادی اواغ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین، جنوبی ایشیائی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے مسائل پر گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ حافظ نعیم الرحمان اور عبدالہادی اواغ نے اتفاق کیا کہ اسلامی تحریکوں کو اتحاد امت، امن کے فروغ اور عوام کی ترقی کے لیے جدوجہد تیز کرنی چاہیے۔
دیگر ملاقاتیں
امیر جماعت اسلامی نے اسلامی سرکل آف ملائیشیا (ICM) کے صدر ڈاکٹر حیات خان، صدر ICM قدح ریاست روجھان سید سمیت دیگر قائدین سے بھی ملاقاتیں کیں اور فلسطین سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔