ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے

سٹیٹ بینک کی رپورٹ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک پاکستان نے گزشتہ ماہ بینکوں کے ڈپازٹس کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر کی ہمشیرہ کا انتقال، وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس
بینکوں کے ڈپازٹس میں اضافہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق بینکوں کے ڈپازٹس اگست میں 183 ارب بڑھ کر 34463 ارب روپے ہوگئے، جس کے بعد ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے تک بڑھ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایلون مسک کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی
بینکوں کے ایڈوانسز کی صورتحال
اگست کے مہینے میں بینکوں کے ایڈوانسز 72 ارب روپے کم ہوکر 12289 ارب روپے ہوگئے، جب کہ بینکوں کے ایڈوانسز ایک سال میں 1350 ارب روپے سے بڑھ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: گرینڈ الائنس میں شمولیت کی باتوں سے مولانا کی مقبولیت بڑھ گئی تھی: شبلی فراز
بینکوں کی سرمایہ کاری
سٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کی سرمایہ کاری اگست میں 112 ارب روپے بڑھ کر 36303 ارب روپے ہوگئی، بینکوں کی سرمایہ کاری ایک سال میں 17 فیصد اضافے سے 5270 ارب روپے بڑھی۔
ڈپازٹ انوسٹمنٹ تناسب
مرکزی بینک کا بتانا ہے کہ اگست میں بینکوں کا ڈپازٹ انوسٹمنٹ تناسب 105.30 فیصد رہا اور اگست میں بینکوں کا ڈپازٹس ایڈوانس تناسب 35.7 فیصد رہا۔