وفاقی دارالحکومت میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی۔ ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ، پاکستانی 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
نئی قیمتوں کا اطلاق
نوٹیفکیشن کے مطابق ریفائنڈ چینی کا ایکس مل ریٹ 169 روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 177 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔ قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2025 سے ہوگا، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری قتل سازش کیس، عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا
ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف کارروائی
ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی پر ایکٹ 1977 اور ایکٹ 1958 کے تحت سزا دی جائے گی۔
اجلاس کی تفصیلات
فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا۔