بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارت کے حوالے سے مذاکرات، کیا نتیجہ نکلا؟ بڑی خبر آ گئی

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارت کے حوالے سے مذاکرات ہوئے ہیں، ان مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلا؟ بڑی خبر آ گئی۔
ناکام مذاکرات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارت کے حوالے سے گزشتہ روز نئی دہلی میں اہم مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔
وفود کی قیادت
امریکی وفد کی قیادت برینڈن لنچ نے کی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت راجیش اگروال کر رہے تھے۔ دونوں فریقین کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، تاہم انہوں نے مزید ملاقاتوں پر اتفاق کیا۔
وزیر تجارت کا بیان
مذاکرات کے بعد بھارتی وزیر تجارت سنیل برتھوال نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ امریکہ کے ساتھ کئی سطحوں پر بات چیت جاری ہے لیکن کچھ مسائل پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا، خاص طور پر روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر امریکہ کا دباؤ برقرار ہے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ بھارت زرعی مصنوعات، دودھ اور گندم پر عائد بلند ٹیکسز کم کرے۔