عمران خان نے کہا کہ جو میرے اور بشریٰ بی بی کے ساتھ ہو رہا ہے یہ مینٹل ٹارچر ہے، علیمہ خان

معلومات اور خیالات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ جو میرے اور بشریٰ بی بی کے ساتھ ہو رہا ہے یہ مینٹل ٹارچر ہے تاکہ میں ٹوٹ جاؤں۔ کتابیں نہیں دی جاتی، بچوں سے بات نہیں کروائی جاتی، ہم نے عہد کیا ہوا ہے یزیدیت اور فرعونیت کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے کیونکہ یہ شرک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی امن پسندانہ پالیسیوں اور قیادت کی تعریف کر دی۔
عدلیہ اور میڈیا کا کنٹرول
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26ویں ترمیم متعارف کرائی گئی۔ میڈیا کو مکمل طور پر کنٹرول میں لیا گیا ہے جبکہ رول آف لا اور جمہوریت کا گلا گھونٹا گیا ہے۔ پاکستان میں اس دور میں باہر سے سب سے کم سرمایہ کاری آئی ہے۔ پاکستان کا قرضہ ڈبل ہوگیا ہے، قوم کو مقروض کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی کھائی میں جا گری، 5 پولیس اہلکار جاں بحق
آنے والے انتخابات کی پیشگوئی
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ الیکشن ہوا، عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔ الیکشن سے پہلے پیشنگوئی کی تھی پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی، آج پیش گوئی کر رہا ہوں پاکستان اس وقت بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال جیسے حالات کی طرف بڑھ رہا ہے۔
عمران خان نے پارٹی لیڈرشپ کو ہدایت کی ہے کہ اب وقت ہے اصل اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا، اگر صحیح اپوزیشن نہ کی گئی تو آپ اپنی سیاسی قبریں کھودیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حالات معمول پر آنے تک ایرانی زائرین ہمارے مہمان ہیں، سہولیات فراہم کی جائیں: شاہ سلمان کا حکم
اخلاقیات کا بحران
عمران خان نے کہا کہ دو تین سال میں اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔ پاکستان میں جو ظلم ہمارے ساتھ ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، یہاں خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا، جیلوں میں ڈالا گیا۔ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے بتایا کہ انھوں نے لیڈر شپ کو کہا ہے کہ ڈر کے گھر میں بیٹھنے کا وقت نہیں ہے اور وہ چاہتے ہیں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے۔
سماجی میڈیا پر بیان
اڈیالہ جیل: سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف جاری “ملٹری ٹرائل” کے دوران ان کی بہنوں سے ہونے گفتگو کے حوالے سے علیمہ خان کی پریس بریفنگ pic.twitter.com/UqVVoWOOeR
— PTI (@PTIofficial) September 17, 2025