پاکستان کو چین سے 75 لاکھ ڈالر کا بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر مل گیا
چین میں حلال پروٹین کی بڑھتی ہوئی طلب
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین میں حلال پروٹین مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کے بڑے آرڈرز موصول ہوگئے ہیں، اس حوالے سے خط کے ذریعے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ
ایکسپورٹ آرڈر کی تفصیلات
خط کے مطابق پاکستان سے بیف ایکسپورٹ کرنے والی آرگینک میٹ کمپنی کو چین سے 75لاکھ ڈالر مالیت کا برآمدی آرڈر حاصل ہوا ہے۔ موصول شدہ نئے برآمدی آرڈر کے تحت پاکستانی کمپنی مالی سال 2025-26 کے دوران چین کو پکا ہوا فروزن بون لیس بیف برآمد کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بچی کے ساتھ گینگ ریپ کا دلخراش واقعہ، بی جے پی سے تعلق رکھنے والی “ماں” سہولت کار ی پر گرفتار
سی پیک کے تحت معاہدہ
پاکستان سے چین بیف ایکسپورٹ کا معاہدہ سی پیک فریم ورک کے تحت ہوا ہے، خط میں بتایا گیا ہے کہ چین میں حلال پروٹین مصنوعات کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
آنے والا مستقبل
یہ پیشرفت پاکستان کے گوشت ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے اہم سنگ میل تصور کی جا رہی ہے اور اس سے نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی بلکہ گوشت کی صنعت کو بھی فروغ ملے گا۔








