پاکستان کو چین سے 75 لاکھ ڈالر کا بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر مل گیا
چین میں حلال پروٹین کی بڑھتی ہوئی طلب
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین میں حلال پروٹین مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کے بڑے آرڈرز موصول ہوگئے ہیں، اس حوالے سے خط کے ذریعے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: ہانگ کانگ نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دے دیا
ایکسپورٹ آرڈر کی تفصیلات
خط کے مطابق پاکستان سے بیف ایکسپورٹ کرنے والی آرگینک میٹ کمپنی کو چین سے 75لاکھ ڈالر مالیت کا برآمدی آرڈر حاصل ہوا ہے۔ موصول شدہ نئے برآمدی آرڈر کے تحت پاکستانی کمپنی مالی سال 2025-26 کے دوران چین کو پکا ہوا فروزن بون لیس بیف برآمد کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ون ڈے اور ٹی 20 سہ ملکی سیریز کے لیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
سی پیک کے تحت معاہدہ
پاکستان سے چین بیف ایکسپورٹ کا معاہدہ سی پیک فریم ورک کے تحت ہوا ہے، خط میں بتایا گیا ہے کہ چین میں حلال پروٹین مصنوعات کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
آنے والا مستقبل
یہ پیشرفت پاکستان کے گوشت ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے اہم سنگ میل تصور کی جا رہی ہے اور اس سے نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی بلکہ گوشت کی صنعت کو بھی فروغ ملے گا۔








