ایشیا کپ، پی سی بی اور آئی سی سی میں ڈیڈ لاک برقرار، آج پاکستان اور یواے ای کا میچ نہ ہونے کا امکان
ایشیا کپ: پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان ڈیڈ لاک
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ میں ریفری کو ہٹانے کے معاملے پر پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، ٹیم ذرائع نے کہا ہے کہ آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ نہ ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی ممالک سپین، پرتگال اور فرانس میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون، لاکھوں افراد متاثر
ریفری کا متنازع کردار
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بھارت کرکٹ میچ میں ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے متنازع کردار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھا اور واضح کیا کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا بائیکاٹ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے حقوق کی پاسداری پر خاص فوکس کیا جا رہا ہے: چیئرمین ٹاسک فورس
آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس
پاکستان کے مطالبے پر آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان اس معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
قومی ٹیم کی موجودہ صورتحال
قومی کرکٹ ٹیم کے ذرائع کے مطابق ٹیم کو ہوٹل میں ہی رہنے کا کہا گیا ہے، ٹیم اسٹیڈیم نہیں جارہی، آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کرکٹ میچ نہیں ہوگا۔
شائقین کی مشکلات
دوسری جانب پاکستان اور یو اے ای کے میچ کا ٹکٹ خریدنے والے شائقین پریشان ہیں، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ میچ کنفرم ہونے پر ہی اسٹیڈیم کا رخ کریں۔








