کرکٹ اور سیاست ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، آئی سی سی کو آزادانہ انکوائری کا کہا ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
محسن نقوی کی میڈیا میں گفتگو
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میچ ریفری کے اوپر ہمیں اعتراض تھا، اینڈی پائی کرافٹ نے ٹیم مینجر اور کوچ سے معافی مانگی ہے۔ آئی سی سی کو کہا ہے کہ ایک آزادانہ انکوائری کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آ گیا
کھیل پر توجہ مرکوز کرنے کی امید
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا نجم سیٹھی اور رمیز راجہ کو مشاورت کے لئے بلایا تھا، مجھے امید ہے کہ اب ہم کرکٹ پہ فوکس کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میلے میں شرکت کے لیے بال کٹواتے ہوئے 3 نوجوانوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
ٹی ٹیم کی کارکردگی اور شائقین کی حمایت
ٹیم سے امید ہے کہ آگے اچھا پرفارم کرے گی۔ شائقین بھی ٹیم کو سپورٹ کریں، ہمارا سلیکٹرز کا اچھا پینل ہے۔
کھیل کو سیاست سے بالاتر رکھنا
محسن نقوی نے مزید کہا کہ کھیل کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہئے۔ آئی سی سی سے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ انکوائری ہو گی تو آئندہ ایسا واقعہ نہیں ہو گا۔








