ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن افراد نے اب روزگار کو بدلنا ہے اور نیا سلسلہ بنانا چاہتے ہیں وہ اللہ کا نام لے کر قدم اٹھائیں ان شاءاللہ کامیابی ملے گی۔ آج ایک بڑی پریشانی بھی ختم ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تمام اضلاع میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ اپنے گھریلو ماحول میں کافی دِنوں سے کشیدگی دیکھ رہے ہیں اُن کو ریلیف ملتا نظر آتا ہے اور جس بھی طرف سے کسی بات کی اُمید تھی وہ بھی پوری ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی حکومت پر تنقید: معروف ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان گرفتار
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اولاد پر نظر رکھیں اور خدا کے لئے اپنے بچوں کو موبائل فون سے دور رکھیں بعد میں ورنہ بڑا ہی پچھتاوا ہو گا اِس وقت حالات کا قدم عمر بھر پر بھاری ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: سفارتکاری کو بھرپور موقع دینے کی ضرورت ہے، سفیر پاکستان
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو بھی آپ کی ذہنی پریشانی ہے وہ ایسی نہیں جس کا کوئی حل نہ ہو، ان دِنوں کوئی ایسا سلسلہ بن سکتا ہے جس سے آپ کے سارے دُکھ درد دُور ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پاکستان کا ایسا قبرستان جسے دور دراز سے لگ صرف دیکھنے آتے ہیں، جانیے اس منفرد قبرستان کی کہانی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اب وہ کام کرنا پڑ سکتا ہے جو مزاج کے خلاف ہو۔ آپ جو چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے اس لئے صبر شکر کے ساتھ چلیں اور اپنوں سے بھی محتاط رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی عدالت کا ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو برقرار رکھنے کا فیصلہ
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
خاندانی جھگڑے عروج پر ہیں اس وقت آپ کی ذرا سی غلطی آگ پر تیل کا کام کرے گی۔ آپ کو چاہئے کہ خود کو ان سے دور رکھیں، درگذر سے کام لیں۔ اِدھر دیکھیں بھی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کے قتل کا کیس، شوہر اور اس کا ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اب استخارے کی مدد سے چلنے کی اشد ضرورت ہے اس طرح قدم اٹھایا تو نقصان ہو گا، حالات آپ کے حق میں نہیں ہیں کسی طرح کا بھی رسک ہر گز نہ لیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج آپ کو صبح سے ہی بہتری حاصل ہونے کا بڑا امکان ہے آپ اللہ کا نام لے کر اپنے مقصد کی طرف پیش رفت کریں ان شاءاللہ بڑا فائدہ ملے گا اور ایک بڑا مسئلہ حل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ اندرونی ناکامیوں، تکنیکی خرابیوں اور غیر پیشہ ورانہ کارکردگی کا شکار، ہیلی کاپٹر حادثات میں اضافہ، فضائی سروسز پر سنگین سوال اٹھ گئے
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک اہم ذمہ داری کا بوجھ سر پر پڑھ سکتا ہے آپ کسی بھی قسم کی ٹینشن نہ لیں، پر بڑی جلدی اُتر جائے گا۔ اس وقت حالات تھوڑے سے آزمائشی ہیں صدقہ دے کر چلیں۔
یہ بھی پڑھیں: 5 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ خان اور شیر شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو جس مسئلے نے تنگ کیا ہوا ہے اب وہ بڑی تیزی سے حل ہوتا ہوا دکھائی دے گا اور جس بھی مسئلے کی وجہ سے اولاد کی صورتحال قابل غور ہے وہ بھی حل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: جو ماحول پی ٹی آئی نے بنادیا ہے اس میں کوئی مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکتے، خواجہ آصف
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اُن کو ہر گز قریب نہ آنے دیں جو آپ کو ماضی میں نقصان دے چکے ہیں اِس وقت صورتحال بہتر نہیں ہے دوبارہ اُسی طرف سے کوئی بڑی سازشیں ہونے کا خطرہ بھی ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ غلط انتخاب کر رہے ہیں ایک بار اچھی طرح غور تو کریں آپ کو سب کچھ معلوم ہو جائے گا ان دِنوں آپ کی تھوڑی سی جلد بازی پھر ایک بار صورتحال خراب کرنے کے قریب ہے۔








