پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، وزیر دفاع خواجہ کا اہم بیان

خواجہ آصف کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیردفاع خواجہ آصف کا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر اہم بیان سامنے آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مون سون کا سسٹم کمزور، اب شہر میں بارشیں کب متوقع ہیں؟
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے۔ دونوں برادر ممالک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ ہیں، رب العزت کے سائے میں دونوں ممالک مشترکہ دشمن کے مقابل ہیں۔
امت مسلمہ کی اتحاد کی امید
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انشااللہ پوری امت متحد ہوگی، پاکستان زندہ باد، مسلم امہ پائندہ باد۔
پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ ایک اہم موڑ۔ دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بہ شانہ ۔ رب العزت کے سائے میں مشترک دشمن کے مقابل انشاء اللہ ساری امت متحد ہوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد https://t.co/1kQxh4KWDk
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 18, 2025