پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر بھارت کا ردعمل بھی آ گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا اہم دفاعی معاہدہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم ترین سٹریٹجک دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کا چرچا اس وقت پوری دنیا میں ہے، تاہم اب بھارت نے بھی اس پر رد عمل جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹام کروز کی اپنی ایجنٹ کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں زور پکڑ گئیں
بھارتی وزارت خارجہ کا رد عمل
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’ہم نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ حکومت کو علم تھا کہ یہ پیش رفت، جو دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے جاری انتظام کو باضابطہ شکل دیتی ہے، زیر غور تھی۔ ہم اس پیش رفت کے مضمرات کو اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی استحکام کے تناظر میں بھی دیکھ رہے ہیں۔ حکومت بھارت کے قومی مفاد کے تحفظ اور ہر شعبے میں جامع قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے عزم پر قائم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں بچوں اور بچیوں سے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا ملزم سی سی ڈی اہلکاروں سے مقابلے میں ہلاک
وزیراعظم کا سعودی عرب کا دورہ
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کی فضائی حدود میں پہنچے تو سعودی ایئر فورس کے پانچ ایف 15 طیاروں نے اپنے حصار میں لیا اور پروٹوکول کے ساتھ ایئر پورٹ تک پہنچایا، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا جبکہ 21 توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ تاریخ ساز استقبال کے موقع پر ریاض کو پاکستانی پرچم کے ساتھ سجایا گیا جبکہ اس موقع پر خصوصی نغمہ بھی جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں لاپتہ ڈی ایس پی رفیق مینگل بخیریت واپس آ گئے
دفاعی معاہدے کی شرائط
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کے مطابق، کسی ایک ملک پر جارحیت دونوں ملک پر جارحیت تصور ہو گی۔
سوشل میڈیا پر خبریں
Our response to media queries on reports of the signing of a strategic mutual defence pact between Saudi Arabia and Pakistan
https://t.co/jr2dL0L4xP pic.twitter.com/Exlrm4wBEw— Randhir Jaiswal (@MEAIndia) September 18, 2025








