دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے سعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کرتا ہوں، وزیراعظم شہبازشریف

وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد کی حمایت پر بات

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے سعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کرتا ہوں۔ سرمایہ کاری، تجارت اور کاروباری رابطوں میں سعودی ولی عہد کی خصوصی دلچسپی قابل تعریف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: داسو میں چینی انجینیئرز پر حملے کے دو ملزم فرار ہوتے ہوئے ہلاک: سی ٹی ڈی پنجاب

شہزادہ محمد بن سلمان کا شاندار استقبال

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ریاض پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاندار استقبال کیا۔ شاندار استقبال پر شہزادہ محمد بن سلمان کا دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں۔ سعودی طیاروں کی حفاظت سے مسلح افواج کے گارڈ آف آنر تک ہر چیز متاثر کن تھی، یہ دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی دیرینہ محبت اور باہمی احترام کا مظہر ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے میری نہایت خوشگوار اور مفید گفتگو ہوئی۔

علاقائی چیلنجز اور دوطرفہ تعاون

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے ملاقات میں علاقائی چیلنجز پر تبادلہ خیال اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ امت مسلمہ کے لیے شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن اور قیادت کا دل سے معترف ہوں۔ دعا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی ہمیشہ پروان چڑھے اور نئی بلندیوں کو چھوئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...