سپین میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے سوشلسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات
پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
بارسلونا (ارشد نذیر ساحل) کاتالونیا کے ضلع خرونا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے سوشلسٹ پارٹی کے مارک لاوما (ممبر قومی اسمبلی اسپین، امور خارجہ کمیشن کے ممبر) اور خوان قوئر (مشیر ضلع کونسل خیرونا) سے ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات کی میزبانی راجہ مشرف نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: لڑکیوں سے زیادتی کرنے والے 20 ملزمان کو مجموعی طور پر 219 سال قید کی سزا
خرونا میں پاکستانیوں کے مسائل
اس ملاقات کے دوران خرونا میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر انچارج ایشین سیکٹر سوشلسٹ پارٹی حافظ عبدالرزاق صادق نے ایونٹ کا اہتمام کیا جبکہ سوشلسٹ رہنما محمد اقبال چوہدری نے خصوصی طور پر شرکت کی اور مسائل کی جانب توجہ دلائی۔
یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن کی اہم عمارتوں کے باہر حفاظتی دیواریں کھڑی کردی گئیں، مگر کیوں؟ وجہ جانیے
مسائل کے حل کی ضرورت
محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ بلدیہ (اجنتو منت) آپ کے تمام معاملات کا پہلا گھر ہے، اور ان کے ساتھ رابطہ میں رہنے کے لیے پروگرامز میں شامل ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی اسمبلی کا ممبر بنتا ہے، وہ پہلے بلدیاتی اداروں میں دس سے پندرہ سال گزار کر آتا ہے اور اسے تمام مسائل و ان کے حل کی مکمل جانکاری ہے۔ حل تب ہی ممکن ہے جب آپ اس ادارے کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی:190ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی
ایشین کمیونٹی کے مسائل
اس موقع پر ایشین کمیونٹی کے مقامی افراد نے اپنے مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام آباد میں ہسپانوی سفارت خانہ میں مختلف کام کے سلسلے میں پیشگی وقت نہ ملنے اور بہت دیر انتظار کرنے کے علاوہ کورئیر سروس سے وابستہ مسائل کو بھی سامنے لایا گیا۔ مزید یہ کہ ہسپانوی حکومت سے، رخسترو سول اور مقامی اداروں کے ساتھ مختلف شکایات بھی بیان کی گئیں۔
عزم اور یقین دہانی
مارک لاوما (ممبر قومی اسمبلی اسپین) اور خوان قوئر (مشیر ضلع کونسل خیرونا) نے تمام مسائل و شکایات کو بغور سنا اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔