وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل

وزیر اطلاعات پنجاب کا پیپلز پارٹی پر سخت ردعمل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کا کارڈ یا ڈیم کارڈ نہیں کھیلا۔

یہ بھی پڑھیں: رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم ڈی چوک پہنچ گئے، ایچ ایس او پولیس اہلکاروں پر برہم

مسلم لیگ ن کی قومی حیثیت

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک قومی جماعت ہے جو ہمیشہ قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔ جس ٹیم کو آپ ان ایکسپرینس ٹیم کہہ رہے ہیں، اسی ٹیم نے صرف ڈیڑھ سال میں پنجاب میں اسی منصوبے مکمل کر کے ترقی کا انقلاب برپا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاؤں کولوتارڑ کے نوجوان نعمان ارشد نے 35ویں نیشنل گیمز کراچی میں گولڈ میڈل جیت کر علاقہ کا نام روشن کر دیا

پیپلز پارٹی کی کارکردگی پر تنقید

وزیر اطلاعات پنجاب نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے سترہ سالوں میں کراچی اور سندھ کا جو حال کیا، اس پر آج بھی عوام روتے ہیں۔ سندھ کے پچھلے سیلاب میں بیرونی امداد ملنے کے باوجود آج تک وہاں تباہی کے آثار موجود ہیں۔

سیلاب کے دوران پیپلز پارٹی کا کردار

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب کے حالیہ سیلاب میں پیپلز پارٹی نے جو کردار ادا کیا، اسے پنجاب کبھی نہیں بھولے گا۔ بری بات یہ ہے کہ آپ اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی جھٹلا رہے ہیں، جنہوں نے سیلاب کے دوران مریم نواز کی تعریف کی تھی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...