پاک، سعودی دفاعی معاہدے پر خصوصی گانا ’’عھدل یزول‘‘ جاری کر دیا گیا، سوشل میڈیا پر دھوم

اسلامی بھائی چارے کی عکاسی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک، سعودی دفاعی معاہدے پر "ڈیزرٹ بیٹ ریکارڈز ریاض" کی جانب سے خصوصی گانا "عھدل یزول" جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈرون گرانے کے لیے میزائل ڈیفنس سسٹم کیوں نہیں چلایا گیا؟ سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوال کا جواب مل گیا۔

معاہدے کی خوشی میں تخلیق کردہ گانا

یہ گانا دونوں ممالک کے درمیان گہرے بھائی چارے، اسلامی یکجہتی اور طویل المدتی دوستی کی عکاسی کرتا ہے اور سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان 17 ستمبر کو ریاض میں دستخط شدہ معاہدے کی رونق بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکالر شپ پروگرام،وزیراعلیٰ مریم نواز دوسرے فیزکا آغاز کریں گی،کتنی عمر کے طلباء اہل ہونگے ؟ جانیے

سوشل میڈیا پر دھوم

دونوں ممالک کے تاریخی سٹریٹجک معاہدے کی خوشی میں جاری کیے گئے اس گانے میں دونوں ممالک کے برادرانہ تعلق کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس گانے نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے، صارفین بھی اس دفاعی شراکت داری کو اگلے درجے کی سٹریٹجک شراکت داری قرار دے رہے ہیں۔

معاہدے کی اہمیت

واضح رہے کہ گزشتہ شب سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کیے ہیں۔ مذکورہ معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی کو بڑھانے، خطے اور دنیا میں امن کے حصول کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، موجودہ اور متوقع خطرات و چیلنجز کے تناظر میں یہ معاہدہ دفاع کو مضبوط بنائے گا۔

معاہدہ دونوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کی تیاری اور انضمام کو بڑھائے گا، معاہدے سے دونوں ممالک کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کیا جا سکے گا۔ معاہدے کی شقوں کے تحت کسی بھی ملک پر بیرونی مسلح حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...