ارشد ندیم جیسے ہیروز نئی نسل کے لیے حوصلے کی علامت ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

مبارکباد کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے عالمی ہیرو ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی اور عدالتی کردار محدود کرنے کا بھارتی اقدام درست نہیں: پرمننٹ کورٹ آف آربریٹریشن
قومی فخر
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ارشد ندیم کی محنت، لگن اور عزم نے ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم کو دنیا بھر میں سربلند کیا ہے۔ پوری قوم دعاگو ہے کہ فائنل میں بھی ارشد ندیم شاندار کارکردگی دکھا کر پاکستان کا نام مزید روشن کریں۔
نئی نسل کے ہیروز
ارشد ندیم جیسے ہیروز نئی نسل کے لیے حوصلے اور امید کی علامت ہیں۔