190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا کیس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انسداد پولیو مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ بری کرنے کی درخواست 25 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔
عدالتی کمیٹی
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔