بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس کے نام خط سوشل میڈیا پر وائرل،صحافی صدیق جان نے ترجمہ کر کے سنا دیا
عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کے لئے لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ صحافی صدیق جان نے خط کا باقاعدہ ترجمہ کر کے ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔
چیف جسٹس کو عمران خان کا مکمل خط منظر عام پر، اسے ہر جگہ پھیلا دیں pic.twitter.com/BIJQSvWOnf
— Faisal Khan (@KaliwalYam) September 18, 2025
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود بند؛ بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری بحران کا شکار، ایئرلائنز کو اربوں کا نقصان
خط کے مندرجات
خط میں عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر اور ان کی اہلیہ پر انصاف کے دروازے بند ہیں۔ وہ 772 دنوں سے تنہائی کی قید میں ہیں، جہاں 9×11 کے کمرے کو ان کے لیے پنجرہ بنا دیا گیا ہے۔ ان کے خلاف 300 سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے گئے ہیں، جو پاکستان کی تاریخ میں بے مثال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی، فی تولہ 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے کا ہوگیا
بشریٰ بی بی کی صحت اور قید کی حالت
اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت بگڑ رہی ہے مگر ان کو علاج کے لیے ڈاکٹروں سے معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ان کو تنہائی میں رکھا گیا ہے اور علاج و کتب تک رسائی سے بھی محروم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اردن نے جماعت اخوان المسلمون پر پابندی لگا دی
قیدیوں کے حقوق کی خلاف ورزی
عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ خواتین قیدیوں کو ضمانت میں رعایت دینا قانون کا حصہ ہے، مگر بشریٰ بی بی کو یہ حق بھی نہیں دیا جا رہا۔ اہلخانہ اور وکلا سے ملاقات کرائی جاتی ہے اور نہ ہی بیٹوں سے فون پر بات کرنے کا بنیادی حق دیا جا رہا ہے، یہ نہایت سوچا سمجھا نفسیاتی تشدد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
سیاسی قیدیوں کی تعداد
مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ ہزاروں کارکنان اور حامی اب بھی جیلوں میں بند ہیں۔ بھانجے حسن نیازی کو فوجی حکام نے حراست میں لے کر اذیت دی اور 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کا بھارتی صحافی کرن تھاپر کے ساتھ انٹرویو آج نشر ہوگا
عدلیہ کے کردار پر تنقید
خط میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدلیہ کو سیاسی جماعت توڑنے کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف نے 8 فروری 2024 کے انتخابات جیتے مگر عوامی مینڈیٹ راتوں رات چھین لیا گیا۔
انصاف کی ضرورت
عمران خان نے خط میں چیف جسٹس سے اپیل کی کہ بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دی جائے اور بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے ڈاکٹروں تک فوری رسائی فراہم کی جائے۔ پاکستانی عوام سپریم کورٹ کو انصاف کی آخری پناہ گاہ سمجھتے ہیں اور عدلیہ کی خودمختاری بحال ہونی چاہیے۔
عمران خان کے چیف جسٹس کو خط کا مکمل اردو ترجمہ صدیق جان کی زبانی
بہت ہی شاندار خط لکھا گیا ہے pic.twitter.com/xNRAAnm88I
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) September 18, 2025








