بھارت میں خاتون نے محبوب کے طعنوں سے تنگ آکر 3 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

دلخراش واقعہ

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ایک خاتون نے اپنے محبوب کے طعنوں سے تنگ آکر اپنی 3 سالہ بیٹی کو قتل کرکے لاش جھیل میں پھینک دی۔

یہ بھی پڑھیں: اعضا اور خون کا عطیہ دینا اسلامی تعلیمات کے مطابق جائز ہے:چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

معاملے کی تفصیلات

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں خاتون نے آدھی رات کو اپنی بیٹی کو جھیل کے کنارے لے جانے کے بعد اسے پانی میں پھینکا اور پھر اس کے لاپتہ ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انجلی نامی خاتون شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنے آشنا آلکیش کے ساتھ رہ رہی تھی اور ایک ہوٹل میں ریسیپشنسٹ کے طور پر کام کرتی تھی، جبکہ آلکیش بھی وہیں کام کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملزم ارمغان کی ایم فور رائفل سے پولیس پر فائرنگ کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

ذہنی دباؤ اور جرم

انجلی اپنی بیٹی کی وجہ سے پریشان رہتی تھی، کیونکہ آلکیش اُسے بیٹی کے بارے میں اکثر طعنے دیتا تھا، جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔منگل کی رات کو پولیس نے انجلی اور آلکیش کو سڑک پر گھومتے ہوئے دیکھا تو ان سے پوچھا وہ اتنی رات کو کہاں جارہے ہیں؟ جس پر انجلی نے بتایا کہ اس کی بیٹی کہیں لاپتہ ہوگئی ہے وہ اسے تلاش کررہی ہے۔

تحقیقات کا آغاز

سی سی ٹی وی فوٹیج سے پولیس کو پتا چلا کہ انجلی اپنی بیٹی کو اپنے بازو میں اُٹھا کر انا ساگر جھیل کے قریب گئی تھی اور چند گھنٹے بعد وہ تنہا موبائل فون پر مصروف دکھائی دی۔ بدھ کے روز پولیس نے جھیل سے بچی کی لاش برآمد کی اور انجلی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اعتراف کیا کہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے اپنی بیٹی کو جھیل میں پھینک دیا تھا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...