توشہ خانہ ٹو کیس میں جج بھی پریشان ہے کہ کیسے سزا سنائے کیونکہ گواہ تو جھوٹے ثابت ہو گئے تھے، علیمہ خان

علیمہ خان کی گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے توشہ خانہ ٹو کیس میں جج بھی پریشان ہے کہ کیسے سزا سنائے کیونکہ پیر والے دن گواہ تو جھوٹے ثابت ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان حملہ کیس، چارج شیٹ میں پولیس کا ایسا انکشاف کہ سب دنگ رہ گئے
عدالتی صورت حال
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جج اگر سزا سناتا ہے تو یہ سزا اس کے ساتھ چلے گی، جو قرآن پر جھوٹے حلف اٹھا رہے ہیں ان کو آزادی ہے اور بے گناہ کو سزا سنائی جا رہی ہے۔ اصل میں توشہ خانہ ٹو کی suspension کا ایک اور کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں پڑا ہوا جو نہیں لگ رہا توشہ خانہ ٹو کیس تو چلنا ہی نہیں چاہیے تھا اور جب گواہ نے جھوٹی گواہی دی کیس تو وہیں ختم ہو گیا تھا۔
ٹویٹر پر بیان
پیر والے دن گواہ جھوٹے ثابت ہو گئے کہ جج پریشان ہے کہ سزا کیسے سنائے، جج ارجمند اگر سزا سناتا ہے تو یہ سزا اس کے ساتھ چلے گی،
جو قرآن پر جھوٹے حلف اٹھا رہے ہیں ان کو کوئی سزا نہیں اور بے گناہ کو سزا سنائی جا رہی ہے،علیمہ خان
pic.twitter.com/8F5Xbdendk— PTI (@PTIofficial) September 18, 2025