کینسر کے علاج کے لیے نئی تاریخ رقم، وزیراعلیٰ پنجاب نے میئو ہسپتال میں کوابلیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا
			وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ چین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ چین کے شاندار ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ میئوہسپتال میں کینسر کے علاج کے لئے کو-ابلیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر قربانی دینی ہے تو جدا بھی ہونا ہے، پہلے نفرتوں میں مٹھاس تھی اب محبتیں بھی زہر اگلتی نظر آتی ہیں، وہ حسین چہروں کو آنکھوں سے دل میں اتارتا ہے۔
کینسر کے علاج کے جدید طریقے
سینئر ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر شہزاد کریم بھٹی نے کو-ابلیشن مشین کی ورکنگ کے بارے میں بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ کو-ابلیشن مشین پر کینسر سیل کولیکوڈ نائٹروجن کے ذریعے منفی 198 ڈگری تک فریز کرکے ڈیڈ کیا جاتا ہے۔ دوسرے مرحلے میں، کو-ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر سیل کو 83 ڈگری تک ہیٹ اپ کرکے ختم کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں فرقہ وارانہ فسادات: چند کنالی زمین کے تنازعات نے سینکڑوں جانیں لے لیں
آپریشنز کی تفصیلات
60 سے 120 منٹ کے آپریشن کے بعد مریض چند ہی گھنٹوں میں چلنے پھرنے کے قابل ہوتا ہے۔ کو-ابلیشن مشین کے ذریعے ایک مریض کے علاج میں تقریباً 16 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔ یہ مشین جگر، پھیپھڑے اور بریسٹ کینسر کے ابتدائی علاج کے لئے استعمال کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
وزیراعلیٰ کی مریضوں کے ساتھ ملاقات
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کو-ابلیشن ٹریٹمنٹ کے بعد صحت یاب ہونے والے پہلے 5 مریضوں سے ملاقات کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کینسر کے علاج کی جدید ٹیکنالوجی سب سے پہلے پنجاب میں متعارف کرائی گئی ہے۔ انہوں نے چین میں کینسر کے علاج کے جدید طریقوں کا مشاہدہ کیا اور کینسر کے علاج کے لئے جدید مشینری پاکستان لانے کے لئے ہدایات دیں۔
علاج کی جدید سہولیات کی فراہمی
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کو علاج کی جدید سہولیات کی فراہمی ان کی حکومت کی ترجیح ہے۔
				







