سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 22 ستمبر کو فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے، مولانا طاہر اشرفی کا دعویٰ
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 22 ستمبر کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی ملک میں 97 افراد ڈوبنے کے بعد وارننگ جاری
دفاعی اسٹریٹیجی شراکت کا معاہدہ
مولانا طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل پاکستانی قوم کو بہت بڑی خوشخبری عطا ہوئی، پاک سعودی دفاعی اسٹریٹیجی شراکت کا معاہدہ طے پایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا
حرمین شریفین کے دفاع کی سعادت
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں حرمین شریفین کے دفاع کی سعادت دی ہے، پاکستانی قیادت، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد تعریف کے مستحق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا شیڈول فائنل
سعودی عرب کا فلسطین پر مؤقف
مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین پر اپنا واضح مؤقف رکھتا ہے، دنیا میں امن چاہنے والوں کو دفاعی معاہدہ سے نئی طاقت ملے گی۔
یومِ تشکر و یومِ دعا
انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اسٹریٹجک معاہدے پر کل ملک بھر میں یومِ تشکر و یومِ دعا منائیں گے۔ ارض حرمین کے لیے جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔








