مریم اورنگزیب اور وزراء امدادی سامان لے کر عظمت پور پہنچ گئے، راشن، ونڈہ، صاف پانی تقسیم کیا

سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ، صہیب بھرت اور رانا سکندر حیات سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر عظمت پور پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: انجینئر محمد علی مرزا کو 30 دن کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا
امدادی سامان کی تقسیم
سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور وزراء ٹینٹ، جانوروں کا ونڈہ، راشن اور صاف پانی لے کر عظمت پور، بیٹ ملاں والی، بستی کنڈرالہ، کوٹلہ آگر، بیٹ نور والا، لال وآلہ، ٹبہ برڑا، اور بیٹ چنہ میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ کوٹلہ آگر کے دیہات میں ٹینٹ کی فراہمی اور فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی قائم کیے جارہے ہیں۔
فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی کی صورتحال
فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی میں راشن اور صاف پانی کی فراہمی مسلسل جاری ہے۔ مویشیوں کے لیے ونڈہ بھی مہیا کیا جارہا ہے۔ عظمت پور میں وزیراعلیٰ کی ٹیم ریلیف کا جائزہ لیا۔ سیلاب متاثرین میں راشن، ونڈہ، اور صاف پانی تقسیم کیا گیا۔