فیفا نے فٹ بال ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کر دی، پاکستان دو درجے اوپر جبکہ بھارت ایک درجے نیچے چلا گیا
فیفا کی نئی رینکنگ
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹ بال (فیفا) نے فٹ بال ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان دو درجے اوپر جبکہ بھارت ایک درجے نیچے چلا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سٹامپ پیپر کی فیس سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے کا انکشاف
سب سے بہترین ٹیم
رینکنگ کی تازہ فہرست میں سپین نے ارجنٹینا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی نمبر ون ٹیم کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ سپین کے حصے میں یہ اعزاز گزشتہ 11 سالوں کے دوران پہلی مرتبہ آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں مصنوعی مہنگائی نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر خزانہ
اہم تبدیلیاں
اس سے قبل سپین دوسرے جبکہ ارجنٹینا پہلے نمبر پر تھا جو تنزلی کا شکار ہو کر اب تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ فہرست میں دوسری پوزیشن فرانس کی ہے جو پہلے تیسرے نمبر پر تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست خارج کردی
ٹاپ ٹیموں کی رینکنگ
فیفا کی رینکنگ میں انگلینڈ چوتھے، پرتگال پانچویں، برازیل چھٹی، نیدرلینڈز ساتویں، بیلجیئم آٹھویں، کوشیا نویں، جبکہ اٹلی دسویں پوزیشن پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ؛14نومبر کو آئینی بینچ کے سامنے 18 مقدمات سماعت کیلئے مقرر،کازلسٹ جاری
تنزلی کا شکار ٹیمیں
تنزلی کا شکار ہونے والی بڑی ٹیموں میں ارجنٹینا، برازیل، اور جرمنی شامل ہیں۔ جرمنی تو تین نمبر کھو کر ٹاپ ٹین کی کیٹیگری سے ہی باہر ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی میں پانی کی 84 انچ قطر کی مرکزی لائن پھٹ گئی، شہر کو فراہمی متاثر
پاکستان اور بھارت کی رینکنگ
دوسری جانب پاکستان کی فٹ بال ٹیم کی پوزیشن میں دو درجے بہتری آئی ہے۔ نئی رینکنگ میں قومی ٹیم 201 سے ترقی پاتے ہوئے 199 نمبر پر آ گئی ہے۔ جہاں پاکستان کی پوزیشن میں دو درجے بہتری آئی ہے، وہیں بھارت ایک درجے نیچے چلا گیا ہے۔
بھارت کی پوزیشن میں تنزلی
گزشتہ رینکنگ میں بھارت 133ویں نمبر پر تھا جبکہ نئی رینکنگ میں اس کی پوزیشن 134 ہے۔ تنزلی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس دوران بھارت صرف ایک ہی میچ جیت پایا ہے۔








