ایک طبی معجزہ—پنجاب نے تاریخ رقم کر دی
پنجاب میں طبی معجزہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک طبی معجزہ --- پنجاب نے تاریخ رقم کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر حملہ، روس نے رد عمل جاری کر دیا
وزیر اعلیٰ کا خوشی بھرا پیغام
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کینسر کے مریضوں کے لیے’’ ایکس‘‘ پر خوشی بھرا پیغام میں کہا کہ دورۂ چین میں میری نظر Hygea کمپنی کی مہلک ٹیومرز کے علاج کی جدید ٹیکنالوجی پر گئی۔ یہ انقلابی طریقہ مائع نائٹروجن سے ٹیومرز کو 80° پر منجمد اور 80° پر گرم کر کے کینسر کے خلیات ختم کرتا ہے جبکہ صحت مند ٹشوز محفوظ رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
کوابلیشن ٹیکنالوجی کی خاصیت
کوابلیشن ٹیکنالوجی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صرف 60 منٹ کا علاج ہے اور مریض فوراً گھر واپس جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے نجی شعبے سے 7 وفاقی سیکرٹریز بھرتی کرنے کیلیے اشتہار دے دیا
کم تکلیف اور مؤثر علاج
انہوں نے کہا کہ کوابلیشن ٹریٹمنٹ ایک کم تکلیف عمل ہے جو بعض کینسرز کو بغیر سرجری، کیموتھراپی یا ریڈی ایشن ختم کرتا ہے۔ چین کے دورے کے بعد میں نے طبی جدت آگے بڑھائی اور الحمدللّٰہ پہلی مشین میو ہسپتال میں نصب ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہنی ٹریپ کے ذریعے نوجوانوں کا اغوا اور کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کار مشہور ٹک ٹاکر عروسہ سولنگی گرفتار
طبی تربیت اور کامیاب نتائج
ہمارے ڈاکٹرز کی ٹیم نے چین میں خصوصی تربیت حاصل کی ہے تاکہ اس ٹیکنالوجی کو اعلیٰ مہارت کے ساتھ استعمال کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نتائج حیران کن ہیں، اس طریقہ علاج سے علاج کیے گئے پہلے 5 مریض اب کینسر سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پنجاب کا انقلابی اقدام
ابھی تک خطے کے کسی ملک میں کوابلیشن ٹیکنالوجی دستیاب نہیں - کوابلیشن کی بدولت پنجاب کینسر کے جدید ترین علاج کو اپنانے والا پہلا خطہ بن گیا ہے۔








