بیوی کے قتل کا کیس، شوہر اور اس کا ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی میں خاتون کا قتل
کراچی(آئی این پی) جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں خاتون کے قتل کے کیس میں پولیس نے خاتون کے شوہر کو ساتھی سمیت عدالت میں پیش کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نجی نوعیت کے سوال پر مریم نفیس کا سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے ملزمان کو 20 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں فرقہ وارانہ فسادات: چند کنالی زمین کے تنازعات نے سینکڑوں جانیں لے لیں
تفتیشی افسر کی گواہی
دوران سماعت، تفتیشی افسر نے کہا کہ گرفتار ملزم نے اپنی بیوی کو چھری کے وار سے قتل کیا۔ ملزم کے دیگر دو ساتھی فرار ہیں، انھیں گرفتار کرنا ہے، ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کرنا ہے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
مقدمہ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف 16 ستمبر کو مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔