پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلاؤڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں: بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کی رہنماؤں کی سزا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلاؤڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کا اسرائیلی منصوبہ رد کردیا تھا، خبر رساں ادارہ
پشاور ہائی کورٹ میں سماعت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: انجینئر محمد علی مرزا گرفتار، یاسر شامی
بیرسٹر گوہر کے دلائل
دوران سماعت بیرسٹر گوہر نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ کلاؤڈ برسٹ کی طرح پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں ہوئیں، ہم نااہلی کے فیصلوں سے بہت متاثر ہوئے، بس بہت ہوگیا، اب ایک دوسرے کو ٹارگٹ کرنا بند کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بشارالاسد کا طیارہ ریڈار سے غائب، کیا اسے تباہ کردیا گیا؟ برطانوی میڈیا نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کی درخواست
اس کے علاوہ بیرسٹر گوہر نے عدالت میں الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں سنائی تھیں، الیکشن کمیشن نے عدالتی احکامات کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت کئی رہنماؤں کو نااہل قرار دے دیا تھا۔