آج سے مون سون کا سیزن ختم، آئندہ ہفتے کسی بارش کا امکان نہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے

مون سون سیزن کا اختتام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان کاٹھیا نے اعلان کیا ہے کہ آج سے مون سون کا سیزن ختم ہو گیا ہے۔ آئندہ ہفتے کسی بارش کا امکان نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 25 منزلہ عمارت سے گر کر کرشماتی طور پر 9 سالہ بچی بچ گئی
سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں صورتحال
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عرفان کاٹھیا نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ کئی علاقوں سے پانی نکلنا شروع ہو گیا ہے۔ چناب میں مرالہ سے لے کر پنجند تک پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
پانی کی سطح میں کمی
ان کا کہنا تھا کہ ابھی پانی کا لیول کم ہورہا ہے اور بند توڑنے کی ضرورت نہیں پیش آئی۔ سیلاب کی صورتحال میں تمام اداروں نے مل کر کام کیا ہے۔