23 ستمبر کو ماہ ربیع الثانی کا چاند نظر آنے کا امکان
			چاند کی رویت کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہ ربیع الثانی کا چاند 23ستمبر کو نظر آنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لینڈ مارک ڈویلپرز نے 13 کامیاب پراجیکٹس اور 500 یونٹس کی ڈلیوری کے بعد The Oasis Grand 14 لانچ کر دیا، 25 دسمبر سے پہلے پری لانچ آفر
چاند کی پیدائش اور تاریخی معلومات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپارکو کا کہنا ہے کہ یکم ربیع الثانی 1447 ہجری 24 ستمبر 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔ ربیع الثانی 1447 ہجری کا چاند 22 ستمبر کو رات 12 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے۔ 23 ستمبر کو غروب آفتاب تک نئے چاند کی عمر 41 گھنٹے 54 منٹ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ بن گیا، کراچی میں معمول سے تیز سمندری پوائیں چل پڑیں
ماہرین کا تجزیہ
ماہرین فلکیات کے مطابق 23 ستمبر کی شام کو نئے چاند کی رویت کے قوی امکانات ہیں۔
چاند کی تاریخ کا حتمی فیصلہ
سپارکو نے کہا ہے کہ معتبر شہادتوں کی بنیاد پر چاند کی تاریخ کا فیصلہ ہوگا، چاند کی تاریخ کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی۔
				







