سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی حد پار کر گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز نمایاں تیزی آئی، 100 انڈیکس 700 پوائنٹ بڑھ کر پہلی بار ایک لاکھ 58 ہزار 700 کی حد پر پار کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مالی سال ۲۵-۲۰۲۴ء میں ۴۱۷ ارب ۳۵ کروڑ روپے مالیت کے موبائل فونز امپورٹ کئے گئے
کاروباری ہفتے کی شروعات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کی ابتدا ہی تیزی سے ہوئی اور 100 انڈیکس ایک گھنٹے میں 700 پوائنٹس بڑھ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کی کینال منصوبہ ختم کرنےکی پیشکش لیکن پیپلزپارٹی نے کیا جواب دیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ
دفاعی معاہدے کا اثر
واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں باہمی دفاعی معاہدہ ہونے کے بعد گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ پاکستان کے سفارتی اور معاشی میدان میں ہونے والی پیش رفت کو قرار دیتے ہیں جس میں سب سے نمایاں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹرٹیجک دفاعی معاہدہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کھوکھر فیملی ن لیگ کا فخر، پارٹی کیلئے گرانقدر خدمات ہیں، نواز شریف
آئی ایم ایف کا دورہ
دوسری طرف آئی ایم ایف کا مشن آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرنے والا ہے جس میں پاکستان کے ساتھ پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف کے مکمل ہونے کا امکان ہے جس کے پاکستان کے لیے اگلی قسط کی راہ ہموار ہو جائے گی۔
پاکستان اور پولینڈ کا تعاون
ماہرین کے مطابق پاکستان اور پولینڈ کے درمیان گیس و تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں بھی ایک پیش رفت سامنے آئی ہے جس کی وجہ سے تیل و گیس کی کمپنیوں کے حصص اور کاروبار میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.