پاک سعودی دفاعی معاہدے پر وزیراعظم کو مبارکباد اور معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی کی سعودی عرب کے ساتھ معاہدے پر مبارکباد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم اور ان کی پوری ٹیم کو پاک سعودی دفاعی معاہدے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ یہ معاہدہ ایک مثبت پیشرفت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر حملہ، سعودی عرب پر حملہ تصور ہوگا اور ہم نے بھارت سے مقابلہ کرکے جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ثنا یوسف کے خاندان میں ایک لڑکے کے ساتھ بات طے کردی گئی تھی اور نیا دعویٰ سامنے آگیا
کراچی میں میڈیا سے گفتگو
شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اُمید ہے وزیراعظم کراچی میں منصوبوں کی رفتار سے متعلق اپنے وعدے کو پورا کریں گے۔ قدرتی آفت کے دوران سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ ہم سیاست نہیں کرتے مگر مخالفین کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔ تاریخی سیلاب کے اثرات عوام بھگت رہے ہیں، اور سیلاب سے خیبرپختونخوا اور پنجاب متاثر ہوئے ہیں۔ وزیراعظم سے بے نظیر امداد پروگرام کے ذریعے مدد کرنے کی درخواست کی تھی، کیونکہ ایسے سیلابوں کے دوران دنیا سے مدد کی اپیل کی جاتی ہے۔
بدترین سیلاب اور عالمی امداد کی ضرورت
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ پاکستان نے بدترین سیلاب کا سامنا کیا ہے۔ بدقسمتی سے، قدرتی آفت کے بعد اب تک عالمی سطح پر امداد کی اپیل نہیں ہوئی، جبکہ یہ متاثرین کا حق تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جبکہ سندھ کے بھی کچے کے علاقوں میں لوگ سیلاب سے متاثر ہوں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کراچی کے ضلع کیماڑی میں ٹی پی ون گٹر باغیچہ کا دورہ
Watch Live : https://t.co/cyIBv3PRYk #DunyaNews #BreakingNews #LatestNews pic.twitter.com/E4mBkaDS0B— Dunya News (@DunyaNews) September 19, 2025