یہ معاہدہ خلیج کے 6 ملکوں تک وسیع ہوگا، صحافی سلمان غنی کا دعویٰ

پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی سلمان غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے دفاعی معاہدے کا دائرہ کار چھ ملکوں تک وسیع ہوسکتا ہے۔
خلیج میں سعودی عرب کی اہمیت
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خلیج میں سعودی عرب کی پوزیشن لیڈر کی ہے اور اس کا فیصلہ ہی رخ متعین کرتا ہے۔ دفاعی معاہدہ بظاہر تو پاکستان اور سعودیہ کا ہے مگر اطلاعات ہیں کہ یہ خلیج کے چھ ملکوں تک وسیع ہو گا اور یہ سلسلہ ایک بلاک میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
عالمی طاقتوں کے لیے اہمیت
انہوں نے عالمی طاقتوں کے لیے بھی اس معاہدے کو اہم قرار دیا اور کہا " مشرق وسطی کے دروازے پر پاکستان کی عسکری دستک ہضم ہو پائے گی یہ دیکھنا ہو گا۔"