خاتون نے 20 روپے میں 6 کی بجائے 4 گول گپے دینے پر ٹھیلے والے کے خلاف سڑک پر دھرنا دے دیا

احتجاجی دھرنا گول گپے پر
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست گجرات کے شہر وادودرا میں ایک خاتون نے گول گپے کم ملنے پر سڑک پر احتجاج کا دھرنا دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران دشمنوں کو اسرائیل والی جنگ سے بھی بڑا دھچکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، خامنہ ای
خریدار کی شکایت
بھارتی میڈیا کے مطابق، خاتون نے ٹھیلے والے سے گول گپے خریدے اور اسے 6 کی بجائے 4 گول گپے دیے گئے۔ خاتون شدید غصے میں آگئی اور احتجاجاً سڑک پر بیٹھ گئی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس نے 20 روپے میں 6 گول گپے طلب کیے تھے، مگر ٹھیلے والے نے صرف 4 دیے۔
یہ بھی پڑھیں: پرائمری ٹیچر نے بوائے فرینڈ کی 4 سالہ بیٹی کو زیادتی کے بعد باتھ ٹب میں ڈبو کر قتل کردیا
سڑک پر احتجاج
خاتون نے سڑک پر بیٹھ کر مطالبہ کیا کہ اسے دو مزید گول گپے دیے جائیں۔ اس دوران سڑک سے گزرنے والے لوگ اور موٹر سائیکل سوار اس منظر کو اپنے موبائل فونز میں قید کرنے لگے، اور کچھ ہی دیر میں وہاں ہجوم جمع ہو گیا۔
انسٹاگرام پوسٹ