سیلاب کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والوں کو شاباش کا پیغام، انعام بھی دیا جائے گا

مریم اورنگزیب کی تعریف
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے سیلاب کے دوران فرائض منصبی سرانجام دینے پر ستھرا پنجاب، سول ڈیفنس، سی اینڈ ڈبیلو، فاریسٹ اور وائلڈ لائف سٹاف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے سیلاب کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والوں کو وزیراعلیٰ کی طرف سے شاباش کا پیغام دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہری پور میں خوفناک آندھی طوفان نے ایک بچے کی جان لے لی ، کئی افراد زخمی
وزیراعلیٰ کی ہدایت
سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور ہم سب وزیراعلیٰ مریم نواز کی ٹیم ہیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیلاب زدگان کی مدد اور خدمت کرنے والے قابل تحسین ہیں۔ وائلڈ لائف، سول ڈیفنس، سی اینڈ ڈبلیو، ستھرا پنجاب کے ورکرز کو وزیراعلیٰ کی طرف سے شاباش دیتی ہوں۔ سیلاب کے دوران جوش و جذبے سے کام کیا، یہ عوام کی خدمت اور کام کا وقت ہے۔ خلوص نیت کے ساتھ خدمت کریں اور مل جل کر مصیبت کا سامنا کرنا ہے۔ سیلاب کے دوران ستھرا پنجاب کے ورکروں نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کی خدمت کو قبول فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ہی سب کو سیلاب زدگان کی خدمت کا اجر دے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر وزراء کی ٹیم سیلاب زدہ علاقے میں خود پہنچی ہے۔
بروقت صفائی ستھرائی
سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقے بروقت صفائی ستھرائی سے متعدد بیماری سے محفوظ رہے۔ اتنا بڑا سیلاب تھا لیکن سب نے مل جل کر کام کیا۔ کسی جان کو بچانا کار ثواب ہے، سینکڑوں اور ہزاروں جانوں کو بچانے کا اجر اللہ ہی جانتا ہے۔ سیلاب کے دوران محنت کرنے والوں کو انعام بھی دیا جائے گا۔ ورکرز نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔