پی ٹی آئی کے سپورٹر بھی پاک سعودی دفاعی معاہدے کے معترف، کہتے ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست دے دی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے اوورسیز سپورٹرز کا ردعمل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے اوورسیز سپورٹر بھی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کو سراہ رہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی کا کہنا ہے کہ اختلاف رائے اپنی جگہ لیکن اچھے کاموں کی ستائش کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: صارم برنی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو 4 جولائی تک جواب داخل کرانے کی مہلت

سعودی عرب میں پی ٹی آئی کے سپورٹر کا شان دار بیان

سوشل رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ویڈیو میں سعودی عرب میں مقیم پی ٹی آئی کے سپورٹر اوورسیز پاکستانی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کا تعلق تو پی ٹی آئی سے ہے لیکن پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر انہیں فخر ہے۔ دنیا بھر میں پاکستان کی عزت بنانے میں ن لیگی حکومت بازی لے گئی ہے۔ معاہدے کے بعد سعودی عرب کے باشندوں کی جانب سے بھی پاکستانیوں کو گلے لگا کر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

معاہدے کی اہمیت اور قومی کامیابی

اوورسیز پاکستانی نے مزید کہا کہ اختلاف رائے اپنی جگہ لیکن دفاعی معاہدہ مسلم لیگ ن کی بڑی کامیابی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معاہدہ کر کے بھارت کی مت مار دی ہے۔ سفارتی محاذ پر بڑی شکست دی ہے۔ بھارت کو سمجھ نہیں آ رہی کہ اس کے ساتھ ہوا کیا ہے۔ اس وقت پوری دنیا وزیراعظم شہباز شریف کی معترف ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...