گجرات میں ایک بار پھر ایک گھنٹے کی بارش نے پورے شہر کو ڈبو دیا، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
گجرات میں بارش کا اثر
گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک گھنٹے کی بارش نے پھر گجرات شہر کو ڈبو دیا، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: جو دوست تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کرنا چاہتے ہیں، ایاز صادق
پانی جمع ہونے کے مسائل
موسلادھار بارش سے گلی محلوں میں، سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔ موٹر سائیکل سوار کھلے مین ہول میں گر گیا، موقع پر موجود لوگوں نے شہری کی جان بچائی۔
یہ بھی پڑھیں: اماراتی ایئر لائن اور دبئی ڈیوٹی فری میں کرپٹو کرنسی سے ادائیگی کی سہولت متعارف
سرکاری دفاتر متاثر
ڈپٹی کمشنر آفس سمیت تمام سرکاری دفاتر بھی پانی پانی ہو گئے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے۔ فیصل آباد میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے گرمی کی شدت میں کمی ہو گئی، سانگلہ ہل میں بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔
سوشل میڈیا پر تبصرے
گجرات pic.twitter.com/v8hKmyFvZI
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) September 19, 2025








