کیا امریکی تھنک ٹینک ماہر کوگل مین بھی بک گئے، دنیا مان چکی مگر پاکستان میں کھ لوگ کبھی نہیں مانیں گے: وسیم عباسی

تبدیلی کا اعتراف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی تھنک ٹینک ماہر مائیکل کوگل مین نے پاکستان کے بدلت ہوئے حالات کی تعریف کرتے ہوئے ایکس پر بیان جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک
پاکستان کی سیاسی منظر کشی
تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک ماہر مائیکل کوگل مین نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’وقت کس طرح بدلتا ہے، دو سال پہلے پاکستان کی سیاست شدید بحران کا شکار تھی اور اس کی معیشت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھی۔ آج معیشت مستحکم ہو رہی ہے، قیادت نے بھارت کے ساتھ تنازعے کے بعد دوبارہ حمایت حاصل کر لی ہے اور اہم طاقتوں کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ زندہ کر کے مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔‘‘
صحافی کا ردعمل
سینئر صحافی وسیم عباسی نے مائیکل کوگل مین کے پاکستان سے متعلق پیغام پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’کیا امریکی تھنک ٹینک کے ماہر مائیکل کوگل مین بھی بک گئے ہیں؟ دنیا مان چکی ہے مگر پاکستان میں کچھ لوگ کبھی نہیں مانیں گے کہ Pakistan بدل رہا ہے۔ بہت کچھ بہتر ہوا ہے، حالانکہ خامیاں اور شکایات بھی ہیں مگر وہ تو ہر دور میں ہی رہی ہیں۔‘