یورپی ملک نے فلسطین کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

پرتگال کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان
پرتگال (مانیٹرنگ ڈیسک) اہم یورپی ملک پرتگال نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے عمران خان کا پولی گرافک و فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی اجازت دیدی
اس بات کی تصدیق
’’جنگ‘‘ نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ پرتگال کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ اتوار کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک اعلیٰ سطح وفد، فلسطینی ریاست کو باضاطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔
دیگر ممالک کی شمولیت
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پرتگال ان 9 ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو اگلے ہفتے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے۔ ان ممالک میں برطانیہ، آسٹریلیا، فرانس اور کینیڈا شامل ہیں۔