ٹیوشن سینٹر کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، متعدد بچوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
حافظ آباد میں ٹیوشن سینٹر کی چھت کا حادثہ
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ آباد میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے ہاں رواج سا بن گیا ہے کہ نوکری کے بعد چاکری کرو، آج بھی افسوس ہے، جو ڈر گیا وہ مر گیا، شاید ڈرنا نہیں چاہیے تھا، اپنی اپنی قسمت ہے۔
حادثے کی تفصیلات
’’جیونیوز‘‘ کے مطابق یہ حادثہ حافظ آباد کے علاقے سکھیکی میں پیش آیا جہاں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
زخمی افراد اور ریسکیو آپریشن
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ افسوسناک واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ متعدد بچوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جس کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔








