علی پور کے 19 دیہات میں ٹینٹ سٹی قائم، امدادی سامان کی ترسیل، فیلڈ ہسپتال بھی موجود

لاہور میں امدادی کارروائیاں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر علی پور کے 19 دیہات میں قائم ٹینٹ سٹی میں امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے۔ کوٹلہ اگر فلڈ بند کے نواحی عظمت پور، بیٹ ملان والی بستی کندرالہ، بیٹ نور والہ، لال ٹڈوالا، ٹبہ ٹیا والی، بیٹ چنہ اور پیپل والا میں کھانا اور امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ خان واں فلڈبند کے نواحی لنگڑ واں، میسن کوٹ، کندائی، کوٹلہ غلام شاہ اور سرکی میں بھی کھانا اور دیگر اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈمر والا، کھڑوالا فاضل اور مڈ والا میں سیلاب متاثرین کی خدمت، چندر بھان کے نواحی گھلواں اور لکھن بیلا کے فلڈ ریلیف کیمپوں میں مقیم سیلاب متاثرین کے لئے اشیائے خورد و نوش کی ترسیل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھی رانی پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، اجتماعی شادیوں کی تعداد بڑھا کر 5000 کرنے کی منظوری
فلڈ ریلیف کیمپوں کی سہولیات
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ٹینٹ سٹی ریلیف کیمپوں میں کھانا، پینے کا صاف پانی، خشک راشن اور مویشیوں کے لئے ونڈہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ ہر ٹینٹ سٹی کے ساتھ کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال بھی موجود ہے۔ فلڈ ریلیف کیمپوں میں صبح، دوپہر، شام تازہ کھانا، ملک پیک، مچھر مار ادویات اور پینے کا صاف پانی مہیا کیا جا رہا ہے۔ ہر فلڈ ریلیف کیمپ میں مویشیوں کے لئے ونڈہ اور پینے کا پانی بھی مہیا کیا جا رہا ہے۔ ہر فلڈ ریلیف کیمپ میں صفائی کے لئے ستھرا پنجاب کی ٹیمیں موجود ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپوں کے میڈیکل سنٹر میں ڈاکٹر اور اسٹاف موجود ہے۔ ہر فلڈ ریلیف کیمپ میں ٹینٹ بھی مہیا کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر فلڈ ریلیف کیمپوں اور ٹینٹ سٹی کے دورے بھی کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر عوامی نمائندے بھی فلڈ ریلیف کیمپوں میں سہولیات اور ضروریات کی فراہمی پر مامور ہیں۔
صاف پانی کی فراہمی
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے لئے صاف پانی کی مسلسل فراہمی جاری ہے۔ پنجاب بھر کے تمام سیلاب زدہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کے لئے ٹینکر روانہ کر دئیے گئے ہیں۔ علی پور، سیت پور، اوچ شریف، احمد پور شرقیہ اور دیگر علاقوں کے ٹینٹ سٹی میں پینے کا صاف پانی مہیا کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مویشیوں کے لئے بھی پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔