نمود و نمائش اور فضول رسم و رواج سے چھٹکارا حاصل کرنا پڑے گا،سادگی کو اپنانا ہو گا، آئیے انفرادی اور اجتماعی ہر سطح پر ملک و قوم کو بچانے کیلئے عہد کریں

مصنف کی تفصیلات

مصنف: رانا امیر احمد خاں
قسط: 163

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کو ہاتھ سے جاتا دیکھ کر بھارت نے کھلی جارحیت کا آغاز کر دیا، صدر ایوب خان نے قوم سے کہا بزدل دشمن پر کلمہ کا ورد کرتے ہوئے ٹوٹ پڑیں

قرض اْتارو ملک سنوارو مہم

وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی اپیل پر "قرض اْتارو ملک سنوارو مہم" میں پاکستانی قوم کے جذبۂ ایثار نے 1947ء، 1965ء کی یادیں تازہ کر دیں ہیں۔ اندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں نے جس طرح ڈالروں اور روپوں کی بارش کر دی ہے اس سے یہ توقع بلکہ یقین پیدا ہو رہا ہے کہ ان شاء اللہ اگلے چند سالوں میں اپنے تمام قرضے اْتارنے کے لئے ہمیں من حیث القوم مسلسل قربانی اور جہاد کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

نئے عہد کی ضرورت

اس کے لئے ہمیں تمام نمود و نمائش اور فضول رسم و رواج سے چھٹکارا حاصل کرنا پڑے گا۔ فضول خرچیوں کو چھوڑ کر سادگی کو اپنانا ہو گا۔ آئیے ہم حکومت کی سطح پر انفرادی اور اجتماعی ہر سطح پر ملک و قوم کو بچانے کے لئے عہد کریں کہ:

عید و خوشیوں کی سادگی

  1. ہم شادی بیاہ کی رسموں میں سادگی اپنانے کے ساتھ ساتھ دیگر پارٹیوں اور دعوتوں اور سرکاری تقریبات میں بھی سادگی اختیار کریں گے۔
  2. ہم اپنے ڈیفنس اور انڈسٹری کی ضروریات پورا کرنے، لائف سیونگ ادویات اور تعلیمی سازو سامان کی درآمد کے علاوہ دیگر غیر ملکی اشیاء کو اپنے ملک میں گھسنے نہیں دیں گے۔
  3. کاسمیٹکس اور غیر ملکی گاڑیوں پر اپنا قیمتی زرمبادلہ ضائع نہیں کریں گے۔ صدر مملکت، وزیراعظم سے لیکر عام شہری تک پاکستانی کاریں استعمال کریں گے۔
  4. غیر ضروری اشیاء جن میں چائے، تمباکو، پان، سگریٹ، دودھ اور مشروبات بھی شامل ہیں کی درآمد کم از کم 10 سال کے لئے مکمل طور پر بند کر دی جائے۔
  5. قرآن و حدیث کے مطابق نماز و روزہ کے علاوہ تمام فرائض کسی مسلمان پر اس وقت تک قربانی، حج اور زکوٰۃ فرض نہیں جبکہ وہ مقروض ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے کا منتخب یونیورسٹیوں کو 6 ماہ کیلئے مفت وائی فائی دینے کا اعلان

قرضوں کی بھاری ذمہ داری

اس وقت پاکستان کے 13 کروڑ عوام 20 ہزار روپے فی کس یعنی 1 لاکھ روپے فی خاندان کے حساب سے غیر ملکی مالیاتی اداروں کے مقروض ہیں۔ آئیے ہم جتنی رقم زکوٰۃ اور قربانی کے جانور کی خرید پر خرچ کریں اتنی ہی رقم ہر سال باقاعدگی سے اس وقت تک قرض اْتارو سکیم میں جمع کرواتے رہیں جب تک وطن عزیز کے تمام قرضے ختم نہ ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کا افتتاح کیا، ماہرین کی ہنگامی بھرتی کا حکم

کالا باغ ڈیم کا معاملہ

لاہور مورخہ 6-5-97 قرارداد برائے تعمیر کالا باغ ڈیم پیش کردہ رانا امیر احمد خاں ایڈووکیٹ متفقہ پاس کردہ ہائی کورٹ بار ماسوائے ایک ممبر۔ متن قرارداد: کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے معاملہ پر گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں ہنگامہ رہا۔ پاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کی اکثریت نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ کالا باغ ڈیم جیسے اہم اور ناگزیر قومی منصوبے پر ماہرین کی آراء کی روشنی میں فوری کام شروع کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے جوابی حملے میں بھارت کی اہم شخصیت ہلاک

صوبائی آراء

جبکہ صوبہ سندھ اور صوبہ سرحد سے تعلق رکھنے والے چند ارکان اسمبلی نے حسبِ سابق اس منصوبے کی شدو مد سے مخالفت کی جبکہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما میر باز کھیتران نے کالا باغ ڈیم کی حمایت کی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں بھی زراعت اور آبپاشی کے مسئلہ پر بحث کے دوران ارکان نے زرعی و صنعتی ترقی کے لئے کالا باغ ڈیم کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹ

یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...